اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی مسلسل دوسری فتح

کوالالمپور (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی. قومی ٹیم نے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کی ٹیم کو شکست دے دی. پاکستان ہاکی ٹیم نے میچ صفر کے مقابلے میں چار گول سے جیتا.
گرین شرٹس کی جانب سے شاہد حنان، صفیان خان، لیاقت ارشد اور علی غضنفر نے ایک ایک گول اسکور کیا.
پاکستان نے گزشتہ روز میزبان ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے میں چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی.
ملائشیا میں جاری ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے کوریا کے خلاف ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا
۔ پاکستان کی جانب سے عبدالحنان شاہد، ارشد لیاقت، غضنفر علی اور سفیان خان نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائشیا کے علاوہ پاکستان، جاپان، کوریا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم ایک روز آرام کے بعد 7 مئی کو جاپان کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق 3:15 بجے دوپہر تیسرا میچ کھیلے گی۔