بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، امیرجماعت اسلامی کراچی کا نیپرا کو خط

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جماعت اسلامی کراچی کے امیرمنعم ظفر خان نے کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ کے حوالے سے نیپرا کو خط ارسال کردیا.
خط میں‌کہا گیا ہے کہ نیپرا کے الیکٹرک کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے کر کاروائی کرے۔ کے الیکٹرک کی نجکاری کو 18 سال ہوگئے ،یہ ادارہ ابھی تک لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کرسکا۔
منعم ظفر نے اپنے خط میں‌مزید کہا ہے کہ کراچی کے عوام بجلی کے بل بروقت جمع کروانے کے باوجود 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں۔ کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ شروع کردی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث میٹرک و دیگر جماعت کے طلبہ و طالبات شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
منعم ظفر نے خط کی کاپیاں وزیر اعظم پاکستان،سپریم کورٹ آف پاکستان، وفاقی وزیر برائے توانائی پاور ڈویژناور دیگر کو بھی ارسال کردیں ہیں۔
کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کے خلاف منگل 7مئی کو کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے عوامی پریس کانفرنس کریں گے.