نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرکی حلف برداری ملتوی

لاہور (ایچ آر این ڈبلیو) گورنر پنجاب کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ناگزیر وجوہات پر ملتوی کردی گئی.
پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب کی حلف برداری کی تقریب اب7 مئی بروز منگل شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔
حلف برداری کی تقریب آج شام گورنر ہاؤس میں ہونی تھی جہاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شہزادخان نے نامزد گورنر پنجاب سے حلف لینا تھا۔
نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے ہے اور وہ سابق وفاقی وزیر بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر بھی ہیں۔
سردار سلیم حیدر 2008 میں اٹک سے این اے 59 سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔