گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے گورنر کے پی فیصل کنڈی کی ملاقات

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی. سینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے. ملاقات میں‌ بین الصوبائی رابطہ ، دونوں صوبوں کے درمیان وفود کے تبادلوں سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.
گورنر سندھ نے کہا خیبر پختونخوا سیاحت کے حوالہ سے بہت متاثر کن صوبہ ہے. سندھ میں بھی کئی سیاحتی مقامات پرکشش اہمیت کے حامل ہیں۔
گورنر کے پی فیصل کنڈی نے کہا گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات تاریخ ساز اور لائق تحسین ہیں۔آئی ٹی کورسز ، راشن بیگز کی تقسیم شاندار اقدامات ہیں۔