موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار مسروقہ موٹر سائیکل برامد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ بریگیڈ پولیس کی جانب سے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار مسروقہ موٹر سائیکل برامد۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے دورانِ گشت جیکب لائن کے قریب کاروائی کرکے دو موٹر سائیکل لفٹرز ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KKN-7124 برآمد کی گئی۔ برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 132/2024 تھانہ صدر میں درج ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ گرفتار ملزمان میں عدنان ولد عبدالرحمٰن اور تنویر حسین ولد فقیر حسین شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔