پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دوسرے دھڑے کی صدر شہلا رضا مستعفیٰ

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دوسرے دھڑے کی صدر شہلا رضا مستعفیٰ ہوگئیں. وفاقی وزیر آئی پی سی احسن اقبال اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ افیئرز رانا مشہود کو بھی استعفیٰ بھیج دیا. پی ایچ ایف کانگریس کو بھی اپنا استعفیٰ ارسال کردیا.
شہلا رضا نے کہا ہے کہ غیر آئینی کاموں کی حوصلہ افزائی نہیں کرونگی. رانا مشہود نے ملاقات میں کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے. میں نے دوسری مرتبہ اپنے عہدے سےاستعفیٰ دیا ہے.
شہلا رضا نے کہا کانگریس کی مرضی وہ استعفیٰ قبول کریں یا نہ کریں، موجودہ حالات ہاکی کیلئے بہت نازک ہیں.