ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، قومی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی

لاہور (ایچ آر این ڈبلیو) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کِٹ کی رونمائی کر دی گئی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جون میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے.
قومی ٹیم کی کٹ کی رہنمائی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی عہدیدران نے شرکت کی۔
قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کٹ پہن کر آئے. ویڈیو میں نسیم شاہ، وکٹ کیپرمحمد رضوان اور صائم ایوب بھی کِٹ میں نظر آئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کِٹ کا نام ‘میٹرکس’ رکھا گیا ہے۔