شیرشاہ میں چوروں نے نوبیاہتا جوڑے کے گھر کا صفایا کردیا

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) شیرشاہ میں چوروں نے نوبیاہتا جوڑے کی خوشیاں چھین لیں. دولہا دلہن کی اہلخانہ کے ساتھ ولیمے میں روانگی کے لئے گھر سے نکلے تو چوروں نے غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر گھر کر صفایا کردیا.
شیرشاہ کا رہائشی محمد وارث اہلخانہ کے ہمراہ ولیمے کی تقریب سے واپس آیا تو دیکھا نامعلوم چور گھر کر صفایا کرکے جاچکے تھے.
ملزمان گھر سے تین دلہنوں کے زیورات اور 17لاکھ روپے نقد چوری کرکے لے گئے.واردات کا مقدمہ شیرشاہ پولیس نے درج کرلیا گیا.
متاثرہ شہری نے بتایا چور 55 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے.
پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا.