ایس بی سی اے کا ایکشن، 20 سے زائد غیر قانونی عمارتیں منہدم کردیں

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 20 سے زائد غیر قانونی عمارتیں منہدم کردیں.
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا.
ڈائریکٹر عبدالسجاد خان کی سربراہی میں ڈیمالیشن ٹیم نے فرحان کوآپریٹو سوسائٹی میں 1000 گز پر غیر قانونی تعمیرات سمیت محمود آباد، گلبرگ، جمشید ٹائون، لیاقت آباد میں غیر قانونی پورشن اور تعمیرات کو منہدم کیا.
ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے. شہر کے تمام اضلاع کے لئے شکایات سیل بھی قائم کردیئے گئے ہیں.