ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا رسالہ تھانے میں موجود کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا رسالہ تھانے میں موجود کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ، ایس ایس پی سٹی کے ہمراہ مراد سوہنی, شرجیل گوپلانی, ایس ایچ او عیدگاہ اور ایس ایچ او رسالہ بھی موجود تھے. ایس ایس پی سٹی نے کمیونٹی پالیسنگ کی جانب سے اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے پراجیکٹس سے پولیس کو ملزمان کی نشان دہی میں کافی مدد ملے گی. کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کمیونٹی پالیسنگ اور پولیس کے تعاون سے تھانہ رسالہ میں بنایا گیا ہے. اس موقع پر ایس ایس پی سٹی تاجر حضرات سے بھی ملے اور ان کے تحفظات کو سنا. موقع پر موجود ایس ایچ اوز کو تاجر برادری کے تحفظات کو دور کرنے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے ہدایت کی.