مطلوب منشیات سپلائر ایک کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) مطلوب منشیات سپلائر ایک کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار۔ ملزم کو خفیہ اطلاع پر نواب کالونی سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 1020 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کو ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر سید ظفر علی شاہ نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم کے نیٹ ورک کے بابت مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔