بلدیہ پولیس کا عامر مادا نامی گٹکا ڈیلر کے کارخانے پر چھاپہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ بلدیہ پولیس کا عامر مادا نامی گٹکا ڈیلر کے کارخانے پر چھاپہ۔ مضر صحت گٹکا ماوا کی تیاری میں مصروف تین ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گٹکا ماوا انجام کالونی بلدیہ میں واقع مکان میں تیار کیا جارہا تھا۔ موقع سے 04 بالٹیاں اور ایک ٹب چھالیہ، ایک بالٹی کتھہ، ایک بالٹی چونا، ایک بورا (100 عدد پڑیاں) تیار گٹکا ماوا و دیگر سامان برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت 1- اسد گل، 2- فواد اور 3- عبدالرحیم کے ناموں سے ہوئی۔ کاروائی ایس ایچ او تھانہ بلدیہ سب انسپکٹر محمد عرفان نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔