چنیسر گوٹھ: گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزم ایازعلی کو گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ایسٹ اور ایس پی جمشید ڈویژن کی ہدایت پر محمودآباد پولیس کی کارروائی، چنیسرگوٹھ فوجی قبرستان کے قریب خفیہ اطلاع پر کاروائی کی گئی, گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزم ایازعلی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا گیا، دوسری کاروائی چنیسرگوٹھ KMC اسکول کے قریب کی گئی، کاروائی کے دوران منشیات فروش مشتاق عرف پٹل گرفتار ہوگیا، ملزم کے قبضے سے ایک کلوگرام سے زائد اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلی ہے، ملزم عادی جرائم پیشہ ہے, ماضی میں بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، ایس ایچ او محمودآباد اعجاز احمد خان نے ملزمان کے خلاف الگ الگ نوعیت کے مقدمات درج کردیئے ہیں، ملزمان کو مزید کاروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے,