تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرکے ان کے پارٹس/سامان کھول کر فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے 03 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے 01 موٹرسائیکل، 08 موٹرسائیکل کے چیچس، موٹر سائیکل کے پارٹس اور موٹرسائیکل کھولنے والے پانے/اوزار برآمد کرلئے گئے۔ برآمدہ موٹر سائیکل نمبری KEZ-7299 تھانہ فیروز آباد کے علاقے سے سرقہ ہوئی تھی۔ موٹر سائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 305/2024 تھانہ فیروز آباد میں درج ہے۔ دیگر برآمدہ موٹر سائیکلز چیچس کے نمبرز و سرقیدگی کے مقدمات کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ مزید قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ گرفتار ملزمان میں شعیب ولد سعید، طارق ولد اسماعیل اور شیراز ولد سراج شامل ہیں۔ گرفتار ملزم شعیب عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ 1. مقدمہ الزام نمبر 350/2023 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ درخشاں۔ 2. مقدمہ الزام نمبر 178/2024 بجرم دفعہ 9 (i) 3 A کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ تھانہ فیروز آباد۔