کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے RAW کے دو ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) انڈیا کی خفیہ ایجنسی راء (RAW) سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی خطرناک ملزمان گرفتار, ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس اور حساس اداروں کی تکنکلی بنیادوں پر مشترکہ ٹارگیٹڈ کارروائی جس میں کورنگی پولیس نے شہر کراچی سے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، دہشت گردی اور ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث تربیت یافتہ دو انتہائی ہائی پروفائل دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان سے تخریب کاری کا سامان دو ہینڈ گرنیڈ ایک 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی، گرفتار دہشتگرد ملزمان کی شناخت خاور حسین ولد عبدالغنی اور جابر ولد مشتاق کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آگئے، ملزمان بیرون ملک کے زریعے ملنے والے ٹارگیٹ کی ریکی کرتے تھے، ملزمان تمام تفصیلات اور تصاویریں بیرون ملک بھیجتے تھے، ملزمان کو مختلف غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کے زریعے لاکھوں روپے بھی موصول ہوچکے ہیں، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے مذید انکشافات متوقع ہیں