کراچی میں زمینوں پرقبضے کے لئےمنظم سازش کے تحت انتقامی کاروائیاں جاری ہیں، اسلم خان

کراچی(ایچ آر این ڈبلیو) کراچی گرینڈ الائینس کا پیر کو ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کراچی کی زمینوں پر سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے سسٹم چلانے والوں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی،اس موقع پر اسلم خان کاکہنا تھا کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ پیر کے روز کراچی کے اسکیم 33اور 45 میں واقع کاغان کوآپریٹیو ہاوسنگ ہاوسنگ سوسائٹی کو عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سپر سیٹ کردیا گیا ہے جبکہ رواں ماہ دو مئی کو معزز اعلی عدلیہ نے حالیہ الیکشن کے حوالے سے کیس نمبر5705/22کی سماعت کرتے ہوئے گزشتہ برس اکتوبر2023 کو ہونے والے سوسائٹی انتخابات پر لگنے والی اعتراض کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کیس کوڈسپوز آف کردیا تھا تاہم کوآپریٹئو ڈپارٹمنٹ نے تمام احکامات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور کاغان سوسائٹی کے دفتر پہ دھاوا بولتے ہوئے سوسائٹی آفس پر قبضہ کرلیا، اسلم خان کا کہنا تھا کہ ہم اس عمل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور سندھ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں اور فی الفور کاغان کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ و ممبران سے معافی مانگیں انھوں نے کہا کہ کراچی گرینڈ الائینس مستقل اس معاملے پر ہر فورم پر بات کررہاہے کہ کوآپریٹئو ڈپارٹمنٹ مقامی لوگوں کا مال ہڑپ رہا ہے اور بھاری رشوت کے عوض اپنی من مرضی کے ایڈمنسٹریٹر تعینات کررہاہے انکا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے جب بیشتر سوسائٹیز پر رشوت کے عوض ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے تو سینکڑوں شہری اپنے پلاٹوں سے محروم ہوگئے تھے وزیر اعلی سندھ گورنر اور وزیراعظم پاکستان سمیت آرمی چیف اس معاملے کا فوری نوٹس لیں ورنا بے یقینی کی کیفیت عوام کو انار کی کی طرف دھکیل سکتی ہے