گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیماڑی پولیس نے 33 ملزمان کو اندر کر دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کامیاب کارروائیاں، پولیس کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 33 ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں 05 اسٹریٹ کریمنل، 05 منشیات فروش, 08 گٹکا فروش اور 15 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 05 پستول، 2 کلو 700 گرام چرس اور تین موٹرسائیکل برآمد کئے گئے۔ جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 10 من سے زائد چھالیہ، گٹکا ماوا، چونا پتی، کتھہ و گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والا دیگر میٹیریل برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔