آئی جی سندھ کی ٹاسک فورس نے گٹکا ماوا کی بڑی فیکٹری پکڑلی، بھاری مقدار برآمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ آئی جی سندھ کی ٹاسک فورس کی ایک اور کامیاب کارروائی//ریلوے کینٹ اسٹیشن کی حدود سے گٹکاماوا کی بڑی فیکٹری پکڑی گئی//بھاری مقدار میں گٹکاماوا بنانے والا سامان برآمد ، اے ایس پی کلفٹن سید عبدالرحمان کے خفیہ اطلاع پر ریلوے کالونی میں چھاپے کے دوران گٹکاماوا کی بڑی فیکٹری پکڑی گئی ،

گٹکاماوا فیکٙٹری سے (880) کلو تیار شدہ گٹکا، (855) کلو چھالیہ، (301) کلو چونا،
(171) کلو گڑ، (21) کلو پلاسٹک شاپنگ بیگ اور (245) کلو پیکنگ مٹیریل برآمد۔

کامیاب کارروائی میں دو ملزمان کریم اللہ اور آفتاب کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم رفیق فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا-