تھانہ سولجر بازار: گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ سولجر بازار پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم عدنان ولد جاوید مسیح کو گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔ ملزمان کے قبضے سے 160 عدد پڑیاں تیار گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔