مئیر کراچی نے پانی کے حوالے سے شہریوں کو خوش خبری سنا دی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ آج اچھی خبر کے لیے میڈیا کو بلایا ہے ، اچھی خبر عوام تک پہنچانی ہے ، الیکشن سے قبل پیپلزپارٹی کی قیادت عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ دکھ سکھ میں ان ساتھ ہوگی ، مئیر کراچی نے یہ باتیں‌ دوران پریس کانفرنس کیں جس کے مطابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی سپورٹ سے مزید پانی شہر لانے کے لیے نیا منصوبہ شروع کررہے ہیں‌، احب ڈیم سے نئی کینال تعمیر کا منصوبہ شروع کررہے ہیں ، 15 کروڑ گیلن پانی اس منصوبے سے کراچی لایا جائے گا ، پرانی کینال کی مرمت کی جائے گی ، نئی کینال اور پرانی کینال کی ریہیبلیٹیشن پر مجموعی طور پر 12 ارب خرچ ہوں ، کراچی واٹر بورڈ نے اس منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے