اپریل 2024 کے دوران ایس بی اے رینج پولیس کی کارکردگی رپورٹ

نواب شاہ (ایچ آراین ڈبلیو) ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد جناب پرویز احمد چانڈیو کی ہدایات کہ مطاب گزشتہ ماہ اپریل 2024 کی شہید بینظیر آباد رینج پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی ہے.

انکاؤنٹرز
جاری کردہ رپورٹ کہ مطابق 15 مقدمات درج، مجموعی طور پر 11 گرفتاریاں ہوئی، 04 ڈاکو ہلاک اور 15 زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے۔

اشتہاری اور مفرور ملزمان
59 اشتہاری مجرم اور 325 مفرور ملزمان گرفتار کیے گئے۔

منشیات کی برآمدگی
منشیات کے 133/157 مقدمات درج، جس میں 154 افراد گرفتار کئے گئے اور 154 افراد چلان، 145 کلو 228 گرام چرس، 1862 لیٹر لوکل شراب، 99. گرام ہیروئن، 0.137g گرام آئس، 4 کلو گرام بھنگ، برامد کی گئی.

گٹکا ماواہ کی برآمدگی
گٹکا ماواہ مین پوری میں 105 مقامات درج، 115 افراد گرفتار اور چلان، 370 کلو گرام گٹکا ماواہ مین پوری برآمد، 705,000 RS کی پراپرٹی برامد، 08 موٹر سائیکل برآمد، 01 ٹریکٹر، 02 کار، اور 03 موٹر سائیکل U/S 550crpc کو تہت گاڑیاں ضبط۔

اسلحہ گولہ بارود کی برآمدگی
اسلحہ گولہ بارود کے 59 مقدمات درج اور 59 افراد گرفتار جن سے ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا، 07 شاٹ گنز برآمد، 47 پستول ریوالورز ماؤزر، 136 گولہ بارود برآمد، 01 کاربائنز، 04 رائفلیں، اور 14 دستی بم برآمد۔

ڈی آٸی جی شھید بینظیر آباد پرویز احمد چانڈیو کا کہنا تھا کے سماج دشمن عناصر اور جراٸم کے خلاف رینج بھر میں کارواٸیاں جاری رھیں گی