احکامات کے باوجود غیر قانونی بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈرختم نہ کرنے پر عدالت برہم

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ کورنگی میں مختلف شاہراہوں اور رفاعی پلاٹس پر غیر قانونی بچت بازار اور چنگچی رکشہ اسٹینڈز قائم کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، احکامات کے باوجود غیر قانونی بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈرختم نہ کرنے پر عدالت پولیس اور ڈپٹی کمشنر پر برہم ، عدالت کا شاہراہوں، سروس روڈز اور رفاعی پلاٹس سے بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز ختم کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے آپریشن مکمل پر پولیس اور ڈپٹی کمشنر سے 28 مئی کو رپورٹ طلب کرلی، چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ سڑکوں پر غیر قانونی بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز قائم ہیں، ہٹائیں انکو، ان کی وجہ سے راستے رکے ہوئے ہیں لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے، سرکاری وکیل نے بتایا کہ ایس ایس پی کا تحریری جواب آچکا ہے، ڈپٹی کمشنر کا جواب آنا باقی ہے، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے،