ٹی ایل پی کا10مٸی کو سندھ بھر میں تحفظ قرآن و فلسطین ریلیاں نکالنے کا فیصلہ

حیدرآباد (ایچ آر این ڈبلیو) تحریک لبیک پاکستان کے رُکن مرکزی شوریٰ و صوباٸی ناظم اعلیٰ سندھ صوفی یحییٰ قادری نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی 10 مٸی بروز جمعہ بعد نماز جمعہ تحفظ قرآن و فلسطین ریلیاں نکالی جاٸیں گی انہوں نے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے ضلعوں شہروں اور علاقاٸی سطح پر ان ریلیوں کا نہ صرف بھر پور اہتمام کریں بلکہ اپنے بچوں کے ساتھ ان ریلیوں میں بھر پور شرکت کریں انہوں نے سندھ کی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ 10 مٸی کو گھروں سے نکل کر ان ریلیوں میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بناٸیں اور عالم کُفر کو بھرپور پیغام دیں کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات اور فلسطینی عوام پر مظالم کا تسلسل کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔