صنعت کاروں کو ون اسٹاپ سلوشن کی سہولت فراہم کریں گے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

کراچی(ایچ آر این ڈبلیو)8 مئی۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے سائٹ لمیٹڈ کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری صنعت و تجارت محمد یاسین شر بلوچ ، ایم سائٹ غضنفر علی قادری ، سیکریٹری سائٹ سید مظفر علی شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے، صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے سائٹ میں قائم فسیلیٹیشن سینٹر سے متعلق بریفنگ لی۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ فسیلیٹیشن سینٹر کے قیام کا مقصد صنعت کاروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس سینٹر کے فعال ہونے سے صنعت کاروں کو آن لائن تمام متعلقہ سہولیات میسر آ سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ون اسٹاپ سلوشن کے تحت فسیلیٹیشن سینٹر کو فعال کررہے ہیں۔صنعت کاروں کو اپنے دفتر بیٹھے ہی تمام این او سیز مل جائیں گی ۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے مذید کہا کہ فسیلیٹیشن سینٹر کے فعال ہونے صنعت کاروں کی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن ہو سکے گا۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے، فسیلیٹیشن سینٹر کو جلد سے جلد فعال بنانے کی بھی ہدایت کی