تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم ظہیر ولد مادہ جان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال رکشہ کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔