حب ریور روڈ پر مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں سے 2200 لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی تین مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی نے بتایا کہ پہلی کاروائی میں حب ریور روڈ پر مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں سے 2200 لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ برآمدہ مال و گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے کر کسٹم کے حوالے کیا گیا۔ دوسری کاروائی میں ابراھیم گوٹھ سے 16 پیکٹ انڈین گٹکا، 24 پیکٹ سپاری اور چھالیہ برآمد کی گئی۔ فرار گٹکا سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ تیسری کاروائی میں مواچھ گوٹھ میں جوا سٹہ کی آرگنائزنگ میں ملوث عبدالشکور نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضہ سے سٹہ کی پرچیاں اور رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔