اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بلال کالونی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں سمیت بلال کالونی کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار کر لیا گیا

گرفتار ملزم کی شناخت ساجد ولد عبدالحمید کے نام سے ہوئی

ملزم کے قبضے سے وقت گرفتاری ایک عدد نائن ایم ایم پسٹل، 3 عدد چھینے ہوئے موبائل فون اور نقد رقم برامد

گرفتار ملزم ساجد نے دوران دورانِ انٹروگیشن متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ملزم نے بلال کالونی کی حدود میں ہیئر سلون کی دکان میں بھی واردات کا اعتراف کیا ہے

ملزم نے بتایا کہ 16 اپریل کو سیکٹر فائیو جے نیو کراچی میں واقع بلیک ان ہیر سلون میں اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی واردات کی تھی جس میں 5 عدد موبائل فون اور 52 ہزار روپے نقد رقم لوٹے تھے

واردات کا مقدمہ نمبر 179/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ درج ہے

گرفتار ملزم کہ دیگر دو ساتھی پرویز عرف موٹا ولد نامعلوم اور ہارون ولد نامعلوم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 181/2024 سندھ ارمز ایکٹ کے تحت درج کر کے ملزم کو تفتیش کے حوالے کر دیا گیا