مشرف کالونی میں کریانہ اسٹور لوٹنے والا ملزم اتحاد ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ گزشتہ ماہ مشرف کالونی میں کریانہ اسٹور لوٹنے والا ملزم اتحاد ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں گرفتار۔ ملزم بنام جنید خان کو خفیہ اطلاع پر عابد آباد بلدیہ سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔ کے مطابق جبکہ نیاز نامی ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری غیرقانونی پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم نے ساتھی کے ہمراہ مورخہ 19 اپریل 2024 کو مشرف کالونی میں واقع کریانہ اسٹور میں لوٹ مار کی تھی۔ ملزمان کو cctv فوٹیچ میں کریانہ اسٹور میں واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جبکہ گرفتار ملزم نے دوران انٹروگیشن اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔ ملزم کو ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر سید ظفر علی شاہ کی سربراہی میں چوکی انچارج عابد آباد محمد شیراز نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔