پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے تین ملزمان ریکارڈ یافتہ عادی کریمنل نکلے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گزشتہ رات پاک کالونی میں پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے تین ملزمان ریکارڈ یافتہ عادی کریمنل نکلے۔ ملزمان نے دوران انٹروگیشن بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شھریوں کو لوٹنے سمیت اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے تین عدد غیرقانونی پستول، ایمونیش اور چھینی گئی ہنڈا 125 موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان میں 1- خان شیر 2- سبز علی اور 3- عنایت علی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹرسائیکل پاک کالونی کے علاقے سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی جسکا مقدمہ درج ہے۔ جبکہ ملزمان ریکارڈ یافتہ رپیٹڈ کریمنل ہیں جو کہ اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔ گرفتار ملزم خان شیر اس سے قبل 4 مقدمات اور ملزم سبز علی دو مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ ملزمان کو گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر راجہ خالد محمود کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔