جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کا مقدمہ درج

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا. مقدمہ میں جامعہ کراچی کی طالبہ کو حراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے.
جامعہ کراچی میں گزشتہ روز دوطلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم اور فائرنگ ہوئی تھی.واقعہ کا مقدمہ تھانہ مبینہ ٹاون میں طالب علم عامرحسین کی مدعیت میں درج کرلیاگیا.متن میں‌کہا گیا ہے کہ مشتعل نوجوانوں نے خاتون کو بھی حراساں کیا. جھگڑے کے دوران فائرنگ کرنے والے نوجوان بھی جامعہ کےطالب علم ہیں
پولیس کے مطابق مقدمے میں چھ ملزمان کےنام شامل کیے گئے ہیں.