9 مئی بہانہ تھا، بانی پی ٹی آئی نشانہ تھے، حلیم عادل شیخ‌

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کہتے ہیں احتجاج ہمارا حق ہے۔۔ 9 مئی کو دعائیہ تقاریب کریں گے ۔بولے 9 مئی بہانہ تھا بانی پی ٹی آئی نشانہ تھے.
میڈیا سے گفتگو میں‌پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کہتے ہیں 9 مئی کے بعد پاکستان کو جیل میں تبدیل کردیا گیا۔۔ہمارے لیڈر اور کپتان کو قید کیا گیا۔۔بولے ہمارے لیڈر نے پیغام دیا ہے کہ فوج کے بغیر قوم ادھوری ہے۔۔۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس ابھی سے ان کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ کل ہم اپنے شہدا اور ورکرز کے لئیے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کریں گے ۔۔
حلیم عادل شیخ نے اس موقع پر علامتی اڈیالہ جیل سے پرندے بھی آزاد کئیے گئے