ڈسکہ میں‌جرائم کی مختلف وارداتیں

ڈسکہ(ایچ آر این ڈبلیو) ڈسکہ کے نواحی علاقہ منڈیکی گورائیہ نالہ سے 35سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد ،ینگ بلڈ فائونڈیشن کے جوانوں نے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا تفصیل کے مطابق شہریوں نے بتایا کہ منڈیکی نالہ کے قریب نعش پڑی ہے اطلاع ملنے پر ینگ بلڈ فائونڈیشن کے جوانوں نے کاروائی کر تے ہو ئے لاوارث نعش کونالہ سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کر دیا تاحال نعش کی شناخت نہ ہو سکی ۔سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔
۔۔۔۔۔۔
ڈسکہ میں‌دوسرے واقعے میں‌ چار ملزمان نے اٹھارہ سالہ لڑکی کواغواکرلیا نواحی گائوں کنڈن سیان کے فیصل کی اٹھارہ سالہ بیٹی گھر سے باہر گئی تو واپس نہ آئی اس نے تلاش شروع کردی جس پر گائوں کے لوگوں نے بتایاکہ تمہاری بیٹی کو ملزمان وقاص‘نواز اور دو نامعلوم اغواکرکے لے گئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے
۔۔۔۔۔۔
ڈسکہ میں اشتہاری ملزمان پولیس کو چکما دیکرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کو مخبرخاص نے اطلاع دی کہ پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان ذیشان‘سلیمان اور ابوبکر اس وقت لاری اڈا‘بنگلہ چوک اور کالج چوک میںفیصل‘سنی مسیح اور رضوان کیساتھ موجود ہیں پولیس نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراتوانہوںنے پولیس آگئی کاشور مچادیا جس پر اشتہاری ملزمان پولیس کو چکما دیکرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے.
۔۔۔۔۔۔۔
ڈسکہ میں‌ نامعلوم چور نقدی‘موبائل فونز‘سلنڈر‘سریا وغیرہ چوری کرکے لے گئے ڈسکہ کا بلال اپنی والدہ کے علاج معالجہ کیلئے سول ہسپتال ڈسکہ آیاتونامعلوم چور اسکی جیب سے نقدی دس ہزار روپے نکال کرلے گئے ڈسکہ کے عابد کے زیرتعمیرگھرسے نامعلوم چور سلنڈر‘سریا اور چولہا چوری کرکے لے گئے ڈسکہ کے بلاول کی سالی کے پرس سے نامعلوم چور نقدی 63ہزار روپے نکال کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے