صدرزرداری کی قیامت میں‌پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا، رانا فاروق اشرف

ڈسکہ (ایچ آر این ڈبلیو) پیپلز پارٹی کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی پی50ڈسکہ رانا فاروق اشرف نے سعودی عرب سے بڑے تجارتی وفد کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور ہر میدان میں معیشت کے بڑے امکانات موجود ہیں، چین کے ساتھ اقتصادی راہداری منصوبہ، سعودی عرب کے ساتھ مضبوط سرمایہ کاری اور ایران کے ساتھ تیل و گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل قومی معیشت کی بحالی کا بڑا ذریعہ ثابت ہونگے ہم امید کرتے ہیں کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی کاوشوں سے پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ اشیاء ضروریہ اور اشیاء صرف کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی سزا غریب عوام بھگت رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ جن شاہی افسران کو ماہانہ لاکھوں روپے کی تنخواہوں کے علاوہ مفت پیٹرول،مفت بجلی،مفت یوٹیلٹی بلز اور دیگر لاکھوں روپے کی مفت سہولیات دی جاتی ہیں وہ ختم کی جائیں اور ان افسران کو دی جانے والی رقوم غریبوں پر خرچ کی جائے عوام پر مہنگائی بموں کی برسات کو بند کیا جائے اور فوری ریلیف دینے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی نمائندہ جماعت ہونے کے ناطے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیئے ایوانوں کے اندر بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے،ہماری قیادت ملک کے گھمبیر معاشی حالات سے بخوبی آگاہ ہیں۔، وقت آ گیا ہے کہ اصلاحات کے ذریعے ہم اپنی سمت کا تعین کریں تاکہ پاکستان معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے۔