ڈسکہ میں‌ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال

ڈسکہ(ایچ آر این ڈبلیو )سورج کے تیور دکھاتے ہی محکمہ واپڈا نے بھی عوام کو پریشان کرنا شروع کردیا بجلی کی غیر اعلانیہ بندش، بار بارلوڈشیڈنگ پر شہری اور تاجر بلبلا اٹھے کئی کئی گھنٹوں کی طویل بندش سے طلبا سکول جانے سے قاصر، خواتین کھانا پکانے سے محروم رہیں
بجلی کی تاروں اور فیڈرز کی مینٹی نینس کی مد میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شدید گرمی میں بجلی کی بندش پر عوامی اور تجارتی حلقے بلبلا اٹھے موسم گرما کی شدت میں اضافے اور سورج کے تیور دکھانے کے ساتھ ہی گیپکو نے بھی عوام کو ستانا شروع کردیا ڈسکہ کے مختلف علاقوں ماڈل ٹائون ،پرانا ڈسکہ میں کئی روز سے بار بار بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اورمحلہ مدنی ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں رات بھر بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہو گئے گزشتہ کئی روز سے شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش جاری ہے جبک شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ موسم گرما کے آغاز سے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہو گئی ہے سخت گرمی کے دنوں میں عوام کا کیا بنے گا شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی بار بار اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو بند کیا جائے۔
میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر جمشید اکبر آرائیں نے کہا ہے کہ گرمی کے موسم میںبہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے اس لئے بہت زیادہ احتیاط کریں ابلے ہوئے پانی کااستعمال زیادہ کریں، دھوپ میں نکلیں تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں، باہر کے کھانے مضر صحت مشروبات سے پرہیز کریں انہوں نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے درخت بہت ضروری ہیں اورماحول کو صاف رکھنے کیلئے درختوں کی تعداد میں اضافہ بھی ناگزیر ہے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں درخت خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں اور سانس لینے کیلئے تازہ ہوا بھی فراہم کرتے ہیں.