معاشی بحالی حکومت کی ترجیح‌ہے، لالہ احسان اللہ انصاری

ڈسکہ(ایچ آر این ڈبلیو) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما لالہ احسان اللہ انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا کل بھی دوسرا نام نواز شریف تھا آج بھی نواز شریف ہی ہے وفاقی اور صوبائی حکومت اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے بر سر پیکار ہے۔ مشکل حالات ضرور ہیں مہنگائی بہت زیادہ ہے مگر حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی اور اکانومی درست کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے حکومت تشکیل دیتے ہی ملکی مسائل کے حل کی راہ ہموار کی اور عوام کو ریلیف فراہمی کی نئی مثال رقم کی ہے۔ وفاقی میں وزیر اعظم شہباز شریف ملکی معاشی استحکام کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ آئندہ بھی عوامی خدمت کے اس مثالی اعزاز کو قائم رکھا جائیگا اور غریب و متوسط طبقے کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں رونماکر کے انہیں خوشحال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب تعمیر و ترقی کی منازل طے کرے گا قائد میاں نواز شریف نے میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم اور مریم نواز کو وزیر اعلیٰ نامزد کر کے مدبرانہ فیصلہ کیا ہے۔ میاں شہباز شریف بطور وزیر اعلیٰ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں سابقہ ادوار میں ساری جماعتوں کی سربراہی کرتے ہوئے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایاسعودی عرب کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ کی طرح آگے بڑھ کر پاکستان کی معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔