ڈسکہ شہر وگردونواح میں مچھر مکھیوں کی بہتات، بیماریاں پھیلنے لگیں

ڈسکہ (ایچ آر این ڈبلیو) ڈسکہ شہر وگردونواح میں مچھر مکھیوں کی بہتات، ڈینگی، ہیضہ ڈائر یا، ٹائیفائیڈ سمیت مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ،انتظامیہ فوری طور پر آبادی والے علاقوں میں مچھر ،مکھی مار سپرے کروائے ۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈسکہ شہر اور گردونواح میں مکھی مچھروں کی بہتات ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو ڈینگی، ہیضہ، ٹائیفائیڈ ہلیریا، ڈائر یاسمیت مختلف اقسام کی خطرناک بیماریوں نے گرفت میں لینا شروع کر دیا ہے،شہریوں کا کہنا ہے گندم کی کٹائی کے دنوں میں لکھی اور مچھروں کی بھر مار ہو جاتی ہے جس کا فوری طور پر قلع قمع اور افزائش روکنا بہت ضروری ہوتا ہے تاہم انتظامیہ اور متعلقہ ذمہ دار محکموں کی طرف سے تا حال سپرے شروع نہ کیے جانے کے باعث مکھی مچھر کی بہتات اور افزائش میں دن بدن اضافہ ہونے کے ساتھ بیماریوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،شہریوں نے تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین،اسسٹنٹ کمشنر انور علی کا نجو سمیت ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔