فلسطینیوں‌ پر مظالم کی وجہ مسلمہ امہ کا عدم اتحاد ہے، محمد شاہد انصاری

ڈسکہ(ایچ آر این ڈبلیو) تحریک لبیک پاکستان کے رہنما و سابق ٹکٹ ہولڈر محمد شاہد انصاری نے کہا کہ عالمی برادری کے دوہرے معیار کی وجہ سے فلسطین میں مسلسل خون ریزی جاری ہے،عالمی برادری، مسلم ممالک و انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی ظلم پر بے بس ہو چکی ہیں،مسلم امہ کے عدم اتحاد کی وجہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے،اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو اتحاد ویکجہتی سے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بند کروانے کیلئے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک یکجا ہوکر اقوام متحدہ۔سلامتی کونسل،عالمی عدالت انصاف اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر دبائوڈالنا چاہیے،اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں سے جہاد کے فلسفے کو ختم کرنا چاہتی ہیں،فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم ممالک جہاد کا اعلان کردیتے تو اسرائیل دنیا کے نقشے پر نہیں ہوتاانہوں نے سویڈن میں حالیہ قرآ ن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ غیر مسلم قوتیں انتشار پھیلانے کے لئے جان بوجھ کر مسلمانوں کی دل آزاری کر تی ہیں اور مسلمانوں کی مقدس کتاب قران مجید کی بے حرمتی کرتی ہیں انہوں نے بتایا کہ تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام 10مئی بروز جمعۃ المبارک کو احتجاج کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ فلسطین کے عوام کے دل دہلادینے والے واقعات دیکھ کر اْمت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہیں،انسانیت کے علمبردار وں کے چہرے بے نقاب ہوچکے انسانیت فلسطین میں تڑپتی رہی اور انسانی حقوق کے دعویدار عیاشیوں میں مصروف ہیں۔