سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی کارروائی، روقانہ ڈیری اور غریب نواز ہوٹل سربمہر، جرمانہ عائد

حیدرآباد (ایچ آر این ڈبلیو) سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر فدا حسین کھوسو کی نگرانی میں لطیف آباد کے علاقے میں کارروائی کی۔ ٹیم نے دودھ کو غیر صحت مندانہ طریقے سے منجمد کرنے پر روقانہ ڈیری سر بمہر کردی جبکہ غریب نواز ہوٹل کے دودھ میں کیمیل کی آمیزش پائی گئی۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے روقانہ ڈیری اور غریب نواز ہوٹل پر موجود دودھ موقع پر ہی ضائع کردیا اور دونوں پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی فدا حسین کھوسو نے کہا کہ ملاوٹ شدہ کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف ہر سطح پر کارروائی کی جائے گی ۔
حیدرآباد کے عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔