سندھ کی بدعنوان حکومت کے غیر قانونی اقدامات کو تسلیم نہیں کریں گے اسلم خان

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) قانون کے مطابق کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ایڈمنسٹریٹر صرف کوآپریٹیو سوسائٹیز کے افسر یا سینئر ممبر کو لگایا جاسکتا ہے لیکن یہاں جو پیسہ دے رہا ہے اسے ہی اس عہدے پر تعینات کیاجاتا جو عوام کی فلاح کرنے کی جگہ اپنی رقم بمعہ منافع کے حصول میں سب کو روندتا ہے ان خیالات کا اظہار کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے کاغان سوسائٹی سمیت 15 سے زائد متاثرین سوسائٹیز کے نمائندہ وفد سے انچولی میں واقع دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کہی ان کا مزید کہنا تھا ہائی کورٹ کے واضع احکامات کو پس پشت ڈال کر کاغان سوسائٹی کے دفتر پر تالا توڑ کر قبضہ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور سندھ کی کرپٹ ، بدعنوان حکومت کے ہر غیر قانونی اقدامات کے خلاف آواز کو بلند کریں گے اور تسلیم کرنے سے انکار کریں گے وفد نے اسلم خان کو سوسائٹیز میں ہونے والی زیادتیوں ، ناجائز ایڈمنسٹریٹر لگانے کے متعلق مکمل بریفننگ دی اور رجسٹرار کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے براہ راست ملوث ہونے کے شواہد بھی دیئے ۔