منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب دو خواتین اور ایک مرد منشیات فروش گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ ڈاکس پولیس کی مچھر کالونی میں دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔ منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب دو خواتین اور ایک مرد منشیات فروش گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق پہلی کاروائی میں خفیہ اطلاع پر بی بی اختر اور مصطفٰی خاتون نامی لیڈی منشیات فروشان کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ دوسری کاروائی میں افسرالدین نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار لیڈی منشیات فروشان کے قبضہ سے 51 گرام کرسٹال اور افسرالدین کے قبضہ سے 22 گرام کرسٹال برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمات و ملزم پیشہ ور عادی منشیات فروش ہیں جوکہ اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ گرفتار ملزمہ بی بی اختر 5 مقدمات، مصطفٰی خاتون 14 مقدمات اور افسرالدین 3 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ ڈاکس سب انسپکٹر پرویز علی سولنگی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔