کورنگی و لانڈھی کے شہری مخدوش سٹرکوں اور بوسیدہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے اذیت کے شکار ہیں۔رہنما ایم ڈبلیوایم

کراچی( ایچ آراین ڈبلیو )مجلس وحدت مسلمین ضلع کورنگی کی جانب سے مین روڈ کورنگی چار نمبر پر ضلع میں ناقص بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں علامہ مبشر حسن۔عمران عباس ۔معمبر عباس کا کہنا تھا کہ لانڈھی و کورنگی کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ ضلع کے بیشتر علاقے گاؤں دہاتوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔علاقہ مکین پینے کے صاف پانی،مخدوش سٹرکوں اور بوسیدہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے اذیت کے شکار ہیں جس کی کوئی سنوائی نہیں۔ضلع میں منتخب وفاقی و صوبائی اسمبلی نمائندگان سمیت ضلعی چیئر مین گمشدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے تمام اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کواد اکرنا ہوگا۔ ناقص کارکردگی اور عوامی مسائل سے عدم توجہی کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے۔سیاسی رسہ کشی سے کورنگی و لانڈھی کی عوام کا نقصان ہورہا ہے۔ حکمران ان معاملات سے دانستہ طور پر انجان بنے بیٹھے ہیں۔حکومت جب تک عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہو گی تب تک مشکلات کا ازالہ ممکن نہیں۔محکمہ بلدیات سمیت تمام اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کا درک کرنا ہو گا۔جب تک صوبائی و وفاقی نمائندگان سمیت ضلعی چیئرمین ایک پیج پر نہیں ہوں گے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ مظاہرین نے وزیرا علی سندھ،وزیربلدیات،میئر کراچی ضلع کورنگی ایف ایریا سمیت دیگر علاقوں کی موجودہ حالت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔