گوادر میں گھر میں سوئے ہوئے 7 حجام کو قتل کر دیا گیا

گوادر(ایچ آراین ڈبلیو) نامعلوم مسلح افراد کا سربندر میں فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی کوارٹر ہر حملہ. کوارٹر میں سوئے ہوئے سات افراد کو قتل کردیا. ایک زخمی. لاشیں اور زخمی گوادر اسپتال منتقل کی گئی ہیں ، جان بحق و زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا جاتا ہے. جان بحق و زخمی افراد سربندر میں سیلون (حجام) کے دکان میں کام کرتے تھے.