ضلع ویسٹ پولیس کا اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع ویسٹ پولیس کا اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری، ڈیزل اسمگلر گرفتار۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ کے مطابق تھانہ سرجانی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران اسمگلر ملزم بلال خان ولد محمد ذکریا خان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی سوزوکی پیک اپ پر لگائے گئے ٹینک سے تقریباً 900 لیٹر سے زائد نان کسٹم پیڈ (ایرانی) ڈیزل برآمد۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی سوزوکی پیک اپ نمبری LB-7274 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔