بدنام زمانہ منشیات فروش طارق نیاز عرف ہیرا اور اسکا ساتھی بنام عارف زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) رات گئے میوہ شاہ قبرستان میں منشیات فروش ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کا چھاپہ۔ پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کاروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش طارق نیاز عرف ہیرا اور اسکا ساتھی بنام عارف زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار زخمی ملزمان کے قبضے سے دو غیرقانونی پستول بمعہ زندہ و چلیدہ راؤنڈ برآمد کرلئے گئے۔ ملزمان پیشہ ور عادی جرائم پیشہ ہیں جوکہ اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزم طارق نیازی اس سے قبل قتل، اقدام، منشیات فروشی سمیت 15 مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ جبکہ گرفتار ملزم عارف اس سے قبل 05 مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔