اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ پاکستان بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ کے مطابق پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے ملزم محمد احمد رضاء ولد محمد راجو کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، نقدی رقم اور زیراستعمال 125 موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔برآمدہ موٹرسائیکل نمبر KHQ-2960 اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی، واردات کا مقدمہ الزام نمبر 214/2024 تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔ ملزم اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتا ہے اور زیادہ تر پیدل افراد کو واردات کا نشانہ بناتا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مزید سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ڈکیتی، اسلحہ اور موٹر سائیکل چوری کے ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.
1. مقدمہ الزام نمبر 167/2020 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ پاکستان بازار۔

2. مقدمہ الزام نمبر 10/2021 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ مومن آباد۔

3. مقدمہ الزام نمبر 477/2021 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ پاپوش نگر۔

4. مقدمہ الزام نمبر 656/2021 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ اقبال مارکیٹ۔

5. مقدمہ الزام نمبر 1248/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ اورنگی ٹاؤن۔

ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ