دنیا کا واحد پہاڑ‌جسے آج تک انسانی قدم نہیں چھو سکا

تبت (ایچ آراین ڈبلیو) یہ پہاڑ تبت کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔ اس پہاڑ کے متعلق سب سے عجیب و غریب قصے مشہور ہیں۔ سفید برف کی چادر اوڑھے یہ ایک خوش نما پہاڑ ہے۔ جسے کسی انسانی قدم نے آج تک نہیں چھوا۔ آج تک کوئی اسے سر نہیں کر سکا۔ حالانکہ اس کی اونچائی صرف بیس ہزار فٹ ہے۔
اس کے ارد گرد ایک کلومیٹر کے اندر وقت انتہائی تیزی سے گزرتا ہے۔ 24 گھنٹے کے اندر آپ کے بال اور ناخن اتنے بڑھ جاتے ہیں جتنے ایک مہینے میں۔
اس کے دامن میں دو جھیلیں ہیں جن کو ایک باریک پٹی جدا کرتی ہے۔ لیکن ایک پانی صاف شفاف اور بالکل پر سکون ہے۔
جب کہ دوسری جھیل کا پانی ہر وقت شور مچاتا ہے۔
جو بھی کوہ پیمااس کو سر کرنے۔ اس کی طرف چلنا شروع کرتا ہے تو اسے ایسے لگتا ہے جیسے پہاڑ اپنی جگہ سے سرک گیا ہے وہ انسان راستہ بھٹک جاتا ہے اور کہیں اور ہی جا نکلتا ہے۔
بعض سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ پہاڑ نہیں بلکہ ایک (pyramid ) یعنی اہرام ہے۔
اس پہاڑ کے قریب جانے پر کبھی بہت سریلی اور کبھی بہت ڈراؤنی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔
کچھ لوگوں نے اس پہاڑ سے نیلی روشنی نکلتے دیکھنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
لیکن آج تک کوئی اسے سر نہیں کرسکا۔۔