تھانہ پیرآباد پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ پیرآباد پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ نے بتایا کہ پولیس نے قصبہ کالونی میں کاروائی کرکے ملزم عمیر اللّٰہ عرف لانگری ولد عابد اللّٰہ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 42 عدد پڑیاں تیار مضر صحت گٹکا ماوا اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔