قیوم آباد سے 2 انتہائی مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) قیوم اباد قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ، 2 انتہائی مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ، چھینے ہوئے فون اور گھڑیاں اور ایئرپورڈس برامد کر لئے گئے، موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلّح ملزمان مذکورہ مقام کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کی غرض سے گھوم رہے تھے، گشت پر مصروف ڈیفنس پولیس کا ملزمان کو رکنے کا اشارہ، جواب میں ملزمان کی پولیس پر فائرنگ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم فرید ولد عطا محمد اور فرحان ولد عطا محمد موقع پر زخمی، زخمی ملزمان طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پستول، 4 عدد چھینے ہوئے فون، 6 عدد گھڑیاں، ایئرپورڈس اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل برامد ہوئی ہے، گرفتار ملزمان اپس میں سگے بھائی ہیں اور شہر بھر میں سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں اور اسی حوالے سے پولیس کو مطلوب تھے، پولیس نے ملزمان کی مختلف وارداتوں کی CCTV فوٹیجز بھی حاصل کر لی ہے جس میں ملزمان کو وارداتیں کرتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے