قرض کا نیا پروگرام، مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف ٹیم تکنیکی پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(ایچ آر این ڈبلیو) پاکستان کے ساتھ چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے نئے طویل مدتی قرض پروگرام کے پہلے مرحلے کے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ٹیکنیکل ٹیم پاکستانی حکام کے ساتھ اقتصادی اعدادوشمار اور اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے خدوخال بارے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گی، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے اگلے طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کے پہلے مرحلے کے طور پر آئی ایم ایف کی معاون ٹیم پاکستان پہنچی ہے۔ آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم معاشی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف مشن کے کچھ ممبران پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل ٹیم مختلف محکموں سے ڈیٹا حاصل کرے گی اور وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ پر بھی کام کیا جائے گا، ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 10 روز سے زائد پاکستان میں قیام کرے گا ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے پاکستانی حکام کے ساتھ ڈیٹا پر کام کرنے کے بعد آئی ایم ایف کی پالیسی سطح کی ٹیم مذاکرات کو حتمی شکل دے گی