پیپلز یونائٹڈ ورکر یونین ٹی- ایم-سی مورڑو میر بحر کے زیر اہتمام تمام یونین کا اجلاس

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پیپلز یونائٹڈ ورکر یونین ٹی- ایم-سی مورڑو میر بحر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کیماڑی اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کی تمام یونین کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ادیگر یونین کے ذمہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تمام یونین ذمہ داروں نے محنت کشوں کو درپیش درجہ ذیل مسائل پر تفصیلی بات چیت کی جس میں 1۔لیونگ انکیشمنٹ کی ادائیگی
2۔ گروپ انشورنس
3۔ فائننشل اسسٹنٹ
4 ۔ میڈیکل
5۔ اپ گریڈیشن
6۔ ٹائم اسکیل
7۔ مسلمان بھائیوں کے لیے حج کوٹہ ۔

8۔ عیسائی بھائیوں کے لیے مریم آباد کی زیارت ۔
9۔ ہندو بھائیوں کے ھنگلاج کی زیارت ۔
و دیگر مسائل پر بات کی اور ان کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر حل کرنے کے لیے تمام یونین کی ذمہ داروں نے اتفاق کیا اجلاس میں تمام یونین ذمہ داروں نے باہمی اختلافات کو ختم کرنے اور ایک دوسرے کا احترام کرنے پر اتفاق کیا ۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ائندہ ماہ وار اجلاس میں تمام یونین کے ذمہ دار اپنے اپنے ٹاؤن کارپوریشن میں درپیش مسائل کی رپورٹ پیش کریں گے
اور ان کے فوری حل کے لیے فوری طور پر ایک دن اقدامات کریں گے اور اپنی کارکردگی کی تفصیل رپورٹ پیش کریں گے ۔
اجلاس کے اختتام پر تمام یونین کہ ذمہ داروں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجیتی کا اظہار کیا اور مل جل کر تمام محنت کشوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا